Wednesday, 15 April 2015

پاکستان کا بیلسٹک میزائل حتف فور شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے درمیانی رینج کے بیلسٹک میزائل حتف فور شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ کرلیاہے ۔
پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نامعلوم مقام سے فائرکیے گئے بیلسٹک میزائل نے بحیرہ عرب میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، میزائل 900کلومیٹرتک اپنے ہدف کو باآسانی نشانہ بنانے اور جوہری وروایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتاہے ۔ 
ذرائع کے مطابق پاکستان نے چند دن قبل بھی 1500کلومیٹرتک مار کرنیوالے میزائل کا تجربہ کیاتھااور حالیہ تجربہ بھی اُسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ حتف فورشاہین ون اے کا مین پیرامیٹر اور گائیڈنس سسٹم پاکستان نے خود تیار کیاہے اور اس کا شمار اُن میزائلوں میں ہوتاہے جو اپنے مخصوص ہدف کو نہایت درست طریقے سے(Accurate) نشانہ بناتاہے ۔ 
میزائل تجربے کی تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ تھے جنہوں نے کامیاب تجربے پر ٹیم کو مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سٹریٹجک پلانزڈویژن لیفٹیننٹ جنرل زبیرمحمود حیات، لیفٹیننٹ جنرل عبیداللہ خان ، وائس ایڈمرل ظفرمحمود عباسی اور دیگر موجود تھے ۔ 
میزائل کے کامیاب تجربے پر صدر اور وزیراعظم نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

No comments:

Post a Comment

Advertising

Advertising
Click To Earn Money