1973ءمیں ہونے والی دوسری عرب اسرائیل جنگ میں پاک فضائیہ کے کردار کے بارے میں تو سب جانتے ہیں مگر اس جنگ سے جڑے کچھ ایسے حقائق بھی ہیں جن کے بارے میں لوگ ابھی تک نا آشنا ہیں ۔ائیر کموڈور ستار علوی جنہوں نے عرب اسرائیل جنگ میں اسرائیلی طیارہ گرایا تھانےان حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ جب عربوں پر مشکل پڑی تو پاک فوج کے16افسران نے رضاکارانہ طورپر شام جانے کا فیصلہ کیا اوراس کی اجازت اس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو سے مانگی تو انہوں نے فوراًاجازت بھی دے دی مگر ہم سب سے یہ طے ہوا تھاکہ اگر ان میں سے کوئی شہیدہو گیا یا پکڑا گیا توپاک حکومت اس کی ذمہ داری کسی صورت قبول نہیں کرے گی بلکہ ان سے لاتعلقی کا اظہارکردے گی لیکن ا س کے باوجود جذبہ ایمانی سے سرشار یہ نوجوان پائلٹ اسرائیل کے خلاف جنگ لڑنے کے لئے پہنچ گئے۔
No comments:
Post a Comment